Fraud by DRAZ in the name of USB Flash drives. 256GB

چندہفتے قبل دراز کی ایک ایڈ نظر سے گزری۔ دو سو چھپن جی بی کی یو ایس بی فلیش آٹھ سو پچاس روپے میں۔ مجھے ضرورت بھی تھی اور اس سے عمدہ کوئِ اور پیشکش ہو نہیں سکتی تھی۔ میں نے فورا آرڈر کر دیا ۔ تین دنوں کے بعد خوبصورت برانڈ نیو فلیش میرے ہاتھ میں تھی۔ فورا سسٹم سے منسلک کر کے دیکھا کہ کوئی فراڈ تو نہیں۔ سسٹم میموری تو ٹھیک شو کر رہا تھا۔ ڈیٹا کاپی کر کے دیکھا سپیڈ بھی ٹھیک تھی۔ کچھ دنوں کے بعد ونڈوز انسٹالیشن کیلئے بوٹ ایبل بنا نا پڑا۔ تو انکشاف ہوا کہ یہ تو بوٹ ایبل نہیں ہوسکتی۔ خیر اتنی بات کافی تھی کہ دو سو چھپن جی بی پورٹیبل سپیس ہے۔ مزید دن گزرتے گئے جب  استعمال شدہ سٹویج سپیس تیس جی بی سے بڑھی تو پتا چلا کہ تیس جی بی سے زائد ڈیٹا دوبارا ریکور نہیں ہوتا کاپی تو ہوتا ہے مگر جب واپیس حاصل کرتے ہیں تو کرپٹ ہوتا ہے۔ 
اس تحریر کو پوسٹ کرنے کرنے کا مقصد لوگوں کو دراز والوں کے اس فراڈ سے بچانا ہے۔ آپ لوگوں کو بھی دعوت دی جاتی ہے کہ اپنے دراز یا دوسری آ ن لائین شاپینگ سٹورز سے خریداری کے تجربات کو شئر کیجئے تا کہ پاکستان کے لوگوں کو اچھے اور برے لوگوں سے آگاہ کر سکیں۔ اپنے تجربات تصاویر کے ساتھ مندرجہ ذیل ای میل ایڈریس پر بھیجیں۔ میں انہیں ایڈٹ کر کے پوسٹ کار دونگا تاکہ عوام الناس کا بھلا ہو سکے۔ 
my email address: ziahnd@gmail.com

Comments